Assalam Alaikum friends hope you are well if you are looking for urdu quotes about Muharram then you are at the right site. we have brought you an amazing collection of karbala quotes that you can read to refresh your faith. and can share with your friends and family Hope you will like Karbala Poetry on our site.
muharram quotes
مٹ گئی نسل یزید کربلا کی خاک میں
قيامت تک رہے گا زمانہ حسین کا
Mit gyi nasal yazeed ki khaak ma,
qayamat tak rahey ga zamana hussain ka.
خون سے چراغ دین کا جلایا حسین نے
رسم وفا کو خوب نبھایا حسین نے
خود کو تو ایک بوند بھی پانی نہ مل سکا
کربلا کو خون پلایا حسین نے
ایسے نماز کون پڑھیگا جہاں میں
سجدہ کیا تو سر نہ اٹھایا حسین نے۔
یوں ہی نہیں جہاں میں چرچا حسین کا
کچھ دیکھ کر ہوا ہے زمانہ حسین کا
سر دے کے دو جہاں کی حکومت خریدی
مہنگا پڑا یزید کو سودا حسین کا
ہزار سجدے زمین حرم پہ ہوں لیکن
حاصل روح عبادت نہیں تو کچھ بھی نہیں
بتادیا پے نبی پاک کے طویل سجدے نے
حسین تجھ سے محبت نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
حافظ تو کائنات میں لاکھوں ملے مگر
نیزے پہ جو ہوئ وہ تلاوت نہیں ملی
قرآن سے حسین کا رشتہ عجیب تھا
سر کٹ گیا بدن سے تلاوت نہیں رکی
مٹی میں مل گئے سپنے یزید کے
لہرا رہا آج بھی پرچم حسین کا
نہ عشق حسین ، نہ ذوق شہادت
غافل سمجھ بیٹھا ہے ماتم کو عبادت
بھول جائیں گے ہر غم، غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے با خدا نہ بھولیں گے
جب کبھی ضمیر کا سودا ہو ڈٹ جاؤ تم حسین کے انکار کی طرح۔
جس تاج کے لئے یزید نے اتنے ستم کیے وہ
تاج تو میرے حسین کے قدموں کی دھول تھا
یزید تیرا تخت و تاج دو گھڑی کا تھا
ہے آج بھی دلوں پر حکومت حسین کی
کروڑوں سر ہیں جنہیں بچاتی ہیں نمازیں
جو بچائے نماز کو وہ سر حسین کا
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
حضرت علی زیب زین زندہ ہے
حضرت فاطمہ کا چین زندہ ہے
نہ پوچھ وقت کی ان بے زبان کتابوں سے
جب سنو ازان تو سمجھو حسین زندہ ہے۔
شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد، نداد دست درِ دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین
غرور ٹوٹ گیا ، کوئی مرتبہ نہ ملا
ستم کے بعد بھی کچھ حاصل جفا نہ ملا
سر حسین ملا ہے یزید کو لیکن
شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا
افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
اِک پل کی تھی بس حکومت یزید کی
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا
فراتِ وقتِ رواں ! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے
تو نے صداقتوں کا نہ سودا کیا حسینؑ
باطل کے دل میں رہ گئی حسرت خرید کی
میزان حشر کی مجھے کیا فکر ہو نصیر
بھاری ہمیشہ رہتا ہے پلہ حسین کا
حق کے لیے جاں دینے کی جو رسم چلی ہے
اس رسم کا بانی ہی حسینؑ ابنِ علیؑ ہے
کچھ ایسا معتبر ہے حوالہ حسین کا
بخشا ہوا ہے چاہنے والا حسین کا
تُو نے وہ کام کیا جس کی نہیں کوئی نظیر
فاتحِ کرب و بلا تجھ کو زمانوں کا سلام
میں سوچتا ہوں کہ حق کس طرح ادا ہوگا
غمِ حسین زیادہ ہے زندگی کم ہے
حقیقت ابدی ہے مقام شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی
باطل کے سامنے جو جھکائے نہ اپنا سر
سمجھو کہ اس کے ذہن کا مالک حسینؑ ہے
گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
جانِ عالم ہو فدا اے خاندانِ اہلِ بیت
مجھ سے کسی نے کہا ایک لفظ میں سارا اسلام لکھ دو
میں قلم اٹھایا اور یا حسینؑ لکھ دیا
دل میں غمِ حسینؑ ہے سینا ہے کربلا
بہتا ہے میری آنکھ سے پانی فرت کا
احساس کربلا تجھے بھی ہو جائےگا ایک دن
تنہا کسی اپنے کی میت اٹھا کر تو دیکھ
karbala quotes in urdu text
اگر کوئی پوچھے موت کیا ہے
تو کہنا عشقِ حسینؑ کا دل میں نہ ہونا موت ہے
فراتِ وقتِ رواں دیکھ سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے
جہاں پہنچے شہیدانِ وفا کے خون کی بو آئی
قدم جس جس جگہ رکھے زمینِ کربلا پائی
سر قلم کروا کر حسینؑ نے راہے حق میں
سر بلند کر دیا اسلام کا زمانے میں
تاریخ ایسی مثال کوئی ڈھونڈ کر لاؤ
سر تن سے ہو جدا پر موت نہ آئے
سیلاب دیکھتا ہوں تو ہوتا ہے یے گمان
پانی پھرتا ہے تلاشِ حسینؑ میں
موت کے دریا میں ہر ایک خشک و تر رہ جائےگا
ہاں فقط نامِ حسینؑ ابنِ علی رہ جائےگا
یے بل یقین حسینؑ ہے
نبی (ﷺ) کا نورے این ہے
پلکوں سے چل کے چوم لوں تربت حسین کی
یا رب سب کا نصیب کر زیارت حسین کی
مٹی میں مل گیا ارادہ یزید کا
لہرا رہا ہے پرچم اب بھی حسینؑ کا
کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حسینؑ
چرخِ نوعِ بشر کے تارے ہیں حسینؑ
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ
سجدہ سے کربلا کو بندگی مل گئی
صبر سے امّت کو زندگی مل گئی
ایک چمن فاطمہ (رضی اللہ تعالٰی عنہا) کا اجڑا
مگر سارے اسلام کو زندگی مل گئی
We hope you like the collection of Muharram and Karbala quotes. Share this post with your friends so more people can get benefits.