ذکر حبیب ﷺ ۔
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ ۔۔۔۔
کہیں تم حضور پاک ﷺ کے نام پر حضور پاک ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کے علاوہ نہ چل پڑنا ، اس بات کا اندیشہ ہے ، اس کا خیال کرنا ، کہیں ایسا نہ ہو کہ یاد مناتے ہوئے آپ بہک جاو اور پھر کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیشہ کے لیے آپ پر یادیں منانے کی پابندی لگ جائے
آج جس طرح ہوتا ہے داتا صاحب ( ) کے عرس پر کہ عرس منانے والے کسی آدمی نے ” کشف المحجوب “
نہیں پڑھی ، منانے والے بھاٹی گیٹ تک جلیبی کھا کے آ گئے اور کہتے ہیں سبحان اللہ
کیا جلیبی ہے ، اب آپ ہی بتاو جلیبی سے کیا تعلق داتا صاحب` کا ، پھر کہتا ہے کہ چلو رونق میلہ بھی دیکھیں اب اس نے رونق میلے کا نام داتا صاحب (رض) رکھ دیا ہے ، اگر آپ کو حضور پاک ﷺ کی یاد حضور پاک ﷺ
کے قریب نہیں لے کے جا رہی
تو پھر آپ کو احتیاط کرنی چاہیے اور غور کرنا چاہیے
آج کے دن کوئی شخص یہ وعدہ کر لے کے میں حضور پاک ﷺ کی خوشنودی کے لیے ہمیشہ باوضو رہوں گا ، سبحان اللہ !
پھر آج کا دن اس کے لیے مبارک ہو گیا ، کوئی شخص یہ کہے کہ میں آج نصف شب کو حضور پاک ﷺ کے نام پر دو رکعت نفل ضرور پڑھوں گا اور میں فلاں وقت درود شریف ضرور پڑھوں گا اور یہ کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے تو میں تقلید کرتا ہوں ،
اور میں بھائی کو معاف کرتا ہوں ، اور یہ کہے کہ ایک آدمی کو میں نے تکلیف دی تھی اور آج کی وجہ سے میں اس سے معافی مانگ لیتا ہوں ، ایسی صورت میں آج کا دن مبارک ہے ، آپ غصہ بھی کرتے ہو ، لالچ بھی کرتے ہو ، نفرتیں بھی کرتے ہو ، مال جمع کرتے ہو ، اس کی گنتی بھی کرتے ہو ، دنیا کی آرزو کے پیچھے بھاگے دوڑے پھرتے ہو
پھر حضور پاک ﷺ کی محبت کا نام بھی لیتے ہو ، یہ سب اتنا مکینکل نہیں ہے ، یعنی یہ محبت مشین کی طرح نہیں ہے ، آپ کا دل کہے اور آپ کی روح کہے
الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللہ “۔ ﷺ تو یہ دور پڑھا جائے ، غور سے پڑھا جائے ” آنسووں سے پڑھا جائے ،
بات اتنی ساری ہے ، کے آپ سب درود شریف پڑھو ، اور ہر آدمی حضور پاک ﷺ سے دعا کرے ،
ک یا رسول اللہ ﷺ امت پر رحم فرمائیں اب وقت ایسا آ گیا ہے کہ انتشار ہو گیا ہے ، آدمی آدمی سے الگ ہو گیا ہے ، فرقہ ، فرقے سے الگ ہو گیا ہے ، ایک دوسرے سے طبقے الگ الگ ہو گئے ہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ملت مٹ جائے ۔۔۔ دعا کرو کہ ربلعالمین
یا رسول اللہ ﷺ
امت کو اکھٹا فرمائیں ، ملت کو اکھٹا فرمائیں ، ان کو پھر عہد رفتہ کی طرف رجوع عطا فرمایا جاے جس طرح آپ ﷺ پہلے رحمتہ اللعالمین بن کے تشریف لائے
ہیں اسی طرح آج آپ ﷺ کی یاد رحمتہ اللعالمینی کرے تاکہ ہمارے اندر سارے انتشار دور ہو جاہیں ، امین
یہ دعا کیا کرو
حضور پاک ﷺ کی سب سے بڑی شان یہ ہے کہ آپ ﷺ غریبوں میں غریب ہیں ، اور بادشاہوں میں بادشاہ ، آپ جس انداز سے Approach کرو گے آپ کو حضور پاک
ﷺ کی شان ملے گی ، محبت سے کرو ، دل سے دنیاوی آرزو نکال دو ، پھر اللہ تعالیٰ اور اللہ کے حبیب ﷺ آپ پر رحم فرمائیں گے
سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ یا اللہ ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی محبت عطا فرما ، یا ربلعالمین رحم فرما
یا اللہ تعالیٰ اس امت پر ملت پر رحم فرما ، حضور پاک
ﷺ کی محبت کے چراغ روشن ہوں ، امین ، واقعی چراغوں میں حضور پاک ﷺ کی محبت روشن ہو
یا اللہ
ہم خالی تقریب منانے والی قوم نہ بن جائیں ،خالی جلوس نکالنے والی قوم نہ بن جائیں ، خالی جلسے کرنے والی قوم نہ بن جائیں، ان جلسے جلوسوں میں اگر روح ہے تو یہ جاری رہیں ، اور اگر نہیں ہے تو انہیں بند کرا
یا ربّ العالمین !!! یا اللہ یا اللہ !!! روح والی بات نافذ فرما ۔ تاکہ صداقت کے ساتھ اسلام کا بول بالا ہو ، امین یا رب العالمین ،،،،
صلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہ و نور عرشہ سیدنا و مولانا حبیبنا و شفعینا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمین ۔۔۔۔۔
ذکر حبیب ﷺ ۔۔۔۔۔۔ صفحہ 124+125 ۔۔۔۔۔ )