ہم زندگی میں دوسروں کو خوش کرنے میں لگے رہتے ہیں اور خود کو بھول جاتے ہیں لیکن آج سے خود کے لیے وقت نکالیں. اپنی خوراک کا خیال رکھیں اپنے اندر کے بچے کومرنے نہ دیں جو پسند ہیں وہ کھا لیں اچھی کتابیں پڑھیں شیشے میں دیکھیں اور خود سے کہیں کہ میں کیا تھی اور اب میں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے اب مجھے خود کو بدلنا ہے
کسی کا انتظار نہ کریں جو کرنا ہے آپ کو خود کرنا ہے پہلا قدم آپ کو خود اٹھانا ہے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں آپ کو معلوم ہے کہ آپ کر سکتی ہیں لیکن آپ آٹھ نہیں رہیں اٹھیں آپ کو کوئی اٹھانے نہیں آۓ گا اپنی ذات کو دوسروں کی ہمدردی کا محتاج نہ بنائیں آپ خود اور آپ کا اللہ آپ کے لیے کافی ہے.
خود سے عہد کر لیں کہ ہر حال میں آگے بڑھنا ہے رکنا نہیں اپنی زندگی کو ویران مت کریں اندر صلاحیتوں کو زنگ مت لگائیں بڑی سے بڑی مشکل آ گئی ہے سامنا کریں پریشانی ہے fight کرنا سیکھیں
خاموشی سے اپنے اندر کی آواز سنیں کبھی کبھی آپ وہ نہیں کہہ رہے ہوتے جو آپ کے دل میں ہوتا ہے آپ کومعلوم ہوتا ہے کہ میری ہی غلطی ہے مگر آپ جھوٹی تاویلیں کر کے خود کو بہکا رہے ہوتے ہیں. آج سے اپنے اندر کی آوازوں کو سنیں آپ کی روح کیا چاہتی ہے کیونکہ اندر سے آنے والی آوازیں انتہائی سچی ہوتی ہیں اور جو ان کو سنتا ہے اور خود کو بدلتا ہے وہ بہت آگے جاتا ہے.
فطری ماحول یعنی کھلی فضا میں جائیں واک کریں آسمان کی وسعت دیکھیں سورج چاند ستارے دیکھیں
ناکامیوں کی وجہ سے اپنے ساتھ لیبل نہ لگائیں کہ
I am a looser
میں ناکام ہوں
دراصل ہم ہمیشہ خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھتے ہیں حقیقت میں ہم وہ نہیں ہوتے جو لوگ ہمارے بارے میں سوچتے ہیں ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم خود اپنے بارے میں سوچتے ہیں
جب ہم بہت سے کام ایک ساتھ کر رہے ہوں تو پہلے ایک کام اچھے طریقے سے کریں پھر اگلا شروع کریں اہم کام پر توجہ دیں غیر اہم کو چھوڑ دیں
کوئی کام کوئی عادت چھوڑنی ہو تو اس کے فائدے اور نقصان کو ذہن میں رکھیں اور نتیجہ پر فوکس کریں
زندگی میں آزمائش آپ کومضبوط بنانے کے لیے آتی ہے لہذا ان کا سامنا کریں خود کو یقین دلائیں کہ میرا رب تو مجھ سے اتنی محبت کرتا ہے یقیناً وہ اس آزمائش میں ڈال کر مجھے کچھ سکھانا چاہتا ہے
یاد رکھیں خوشی ہو یا غم دونوں ہی ہمیشہ رہنے والے نہیں بس دونوں حالتوں میں خود کو نارمل رکھیں متوازن رہیں
دنیا کے حوالے سے لمبی لمبی خواہشات سے بچیں پھر یہ ہو گا تو ہم وہاں جائیں گے پھر فلاں خریدیں گےکیونکہ آپ سوچتے ہیں کہ یہ ہو گا تو خوشی ملے گی وہ ملتا نہیں تو آپ اپنی خوبصورت زندگی کو ضائع کر دیتے ہیں لہذا اپنے present حال پر نظر رکھیں
اپنی سوچوں کو بہت آگے نہ لے کر جائیں کوشش کریں لوگوں کے درمیان رہیں رات کو اکیلے نہ سوئیں کیونکہ اکیلے انسان کو شیطان زیادہ الجھتا ہے
بہت خوب
Thanks
Nice article mashallah i read this amazing motivation bro
Thanks