اور جو کہانی ﷲ رب العزت کے
سپرد کر دی جاتی ہے
اُس کہانی کا اختتام کبھی اُداس نہیں ہوتا
ہر چیز انسان کے بس میں نہیں ہوتی
اور نہ ہی حالات ہمیشہ
تُمہاری مرضی کے مطابق ہوتے ہیں ۔
کبھی کبھی تُمہیں اُن لوگوں سے بھی
ملنا پڑتا ہے جن سے تم ملنا نہیں چاہتے
اور ان لوگوں سے بھی بچھڑنا پڑتا ہے
جن سے تم بچھڑنا نہیں چاہتے
زندگی کبھی کبھار تمہیں
ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں صرف
دو ہی راستے ہوتے ہیں
پہلا یہ کہ حقیقت سے بھاگتے رہو
اور دوسرا یہ کہ ﷲ رب العزت کی
رضا میں راضی ہو جاؤ
مگر تم حقیقت سے بھاگنے کو زیادہ آسان
سمجھ لیتے ہو تبھی ساری عمر بھاگتے بھاگتے
تم اتنا دور نکل آتے ہو کہ
ﷲ تو کیا تمہیں اپنی ذات بھی
دکھائی نہیں دیتی
اس بات کو سمجھو کہ جو معاملات
تمہارے ہاتھ میں نہیں رہتے انہیں
تم کبھی سُلجھا نہیں سکتے
, خود پر ظلم کرنے سے یا نصیب کا
مقابلہ کرنے سے جیت نہیں ملتی
تو جو کام تم نہیں کر سکتے ,
اس کو ﷲ رب العزت کے حوالے کر دو
..مقدر سے مت لڑو
بس یقین کے ساتھ دعا کرو
کیونکہ جو ﷲ رب العزت کو
اپنا معاملہ سونپ دیتے ہیں
, تو ﷲ بھی پھر یا تو ان کی رضا میں
راضی ہو جاتا ہے اور یا ان کو
اپنی رضا میں راضی کر لیتا ہے
“کن_فیکون”
وہ پھر بگڑے ہوئے مُقدر سنوار دیتا ہے
اور ادھوری ساری کہانیاں
مکمل کر دیتا ہے
بیشک وہ جو چاہے
وہ کرنے پر قادر ہے