آپ بہت تیز ہیں

آپ بہت تیز ہیں

میں اکثر بولتا ہوں نا کہ اکثر ہمارے ایک ہی جملے سے کسی کی زندگی بدل جاتی ہے۔۔۔
اب یہ ہم نے ڈیسائیڈ کرنا ہے کہ وہ جملہ اچھائی کی طرف لے کے جائے گا یا برائی کی طرف۔۔۔

یہ آج سے 4 سال پہلے کی بات ہے۔۔۔میں ایک پراجیکٹ پر کام کررہا تھا آن لائن۔۔۔۔۔چونکہ پراجیکٹ بڑا تھا تو مجھے ایک بندہ اور چاپیئے تھا…
میں نے فریلانسنگ کے ایک گروپ میں پوسٹ لگائی۔
ایک لڑکی میرے پاس انباکس میں آئی اور کہتی ہے مجھے یہ کام دو میں کرسکتی ہوں اور مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔۔ میں نے کچھ سوالات کیئے تو پتہ چلا کہ وہ نیو ہے لیکن کام جانتی ہے۔۔ کام دے دیا اس کو۔۔ اس نے کام کردیا بہت اچھے سے اور میں نے اس کو پیسے بھیج دیئے۔۔
کچھ عرصہ بعد پھر مجھے ضرورت ہوئی تو اس کو مسج کیا اور اس نے ڈائرکٹ ریپلائی کیا مجھے۔۔ پھر یہ سلسلہ چلتا رہا لیکن 3 سال تک صرف کام ہی ہوتا رہا باقی ہم ایک دوسرے سے نہیں پوچھتے تھے کہ آپ کون ہو کہاں سے ہو۔ بس ایک نمبر دیا تھا اس پر میں پیسے بھیج دیتا (بعد میں پتہ چلا اس کی امی کا تھا)۔۔۔
ایک دن اس نے مسج کیا اور مجھے عجیب بھی لگا کہ اس نے 3 سال میں کوئی مسج نہیں کیا مجھے خود سے۔۔
کہتی ہے عثمان صاحب مجھے اور کام نہیں کرنا مجھے جاب مل گئی ہے۔۔ مجھے بہت اچھا لگا اور خوش ہوا۔۔۔
اس نے کہا مجھے آپ اپنا نمبر دو۔۔ پھر کہتی ہے میں نے آج تک کسی لڑکے سے نا نمبر لیا نا کسی کو دیا۔۔ لیکن آپ سے خود مانگ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ ٹائم اچھا گزرا تھا تو انکار نہیں کر پایا۔۔۔

خیر پھر ایک سال گزر گیا اور کوئی رابطہ نہیں ہوا۔۔ پھر اس دن مجھے ایک لینڈ لائن نمبر سے کال آئی۔۔ کوئی لڑکا تھا کہ میڈم آپ سے بات کریں گی۔۔ میں نے کہا کونسی میڈم اور کال ویٹنگ پر ہوگئی۔۔۔ ایک لڑکی انتہائی مہذب انداز سے کہتی ہے عثمان صاحب بات کررہے ہیں آپ۔۔ میں نے کہا جی آپ کون۔۔ کہتی ہے میں آسسٹنٹ کمشنر “۔۔۔۔۔۔۔” بات کر رہی ہوں۔۔۔۔۔
میں نے کہا جی فرمائے۔۔ کہتی ہے آپ آفس آسکتے ہو یا پھرمیں آجاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے کہا میم مسئلہ کیا ہے کہتی ہے وہ سامنے آؤ گے تو بتاؤں گی۔
میں نے کہا میں آتا ہوں۔۔ کہتی ہے گاڑی بجھوا رہی ہو ایڈرس دو۔۔۔ خیر وہ میں نے منع کیا اور کہا کہ میں مینیج کرلوں گا۔۔۔ دل میں سوچ رہا ہوں کہ ایسا کیا ہوگیا ہے کہ AC میم مجھ سے ملنا چاہتی ہے۔۔ خیر روانہ ہوا اور پہنچ کے گیٹ پر سیکورٹی والو کو کہا کہ میڈم سے ملنا ہے۔۔۔ اس نے فورا کہا عثمان صاحب؟؟؟؟ اندر میڈم بیٹھی ہے آفس میں۔۔ اندر آ گیا۔۔ ایک انتہائی خوبصورت لڑکی بیٹھی ہے سامنے۔۔۔ بزی ہے کچھ پولیس والوں کے ساتھ۔۔ مجھے دیکھ کے مسکرائی اور اشارے سے کہا کہ بیٹھ جاؤ ۔۔۔
میں سائیڈ میں بیٹھ گیا۔۔۔ لیکن تجسس بہت تھی کہ آخر مسئلہ کیا ہے۔۔۔۔ 5 منٹس بعد وہ فری ہوگئی ۔۔۔۔حال احوال پوچھا مجھ سے۔۔۔ کہتی ہے میں ۔۔۔۔۔۔ہوں میں نے کہا میم میں نہیں جانتا آپ کو۔۔ ہنس کے کہتی ہے”پریٹی ڈول” کو جانتے ہو فیسبک پر۔۔ میں نے کہا اتنے سارے فیسبک پر ہے۔۔ کہتی ہے جو تین سال سے آپ کے ساتھ کام کررہی تھی جس کی فیسبک کی آئی ڈی میں صرف آپ ایڈ ہو آج تک۔۔ میں بہت حیران دیکھ رہا تھا۔۔۔ کہ آپ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کہتی ہے جی میں وہی ہوں۔۔ کہتی ہے آپ کام دیتے تھے تو ساتھ میں انسٹرکشن دیتے تھے اور موٹیوشن بھی۔۔ آج اگر میں ادھر ہوں تو آپ کی وجہ سے کیونکہ آپ مجھے کہا کرتے تھے کہ:
“آپ بہت تیز ہیں”۔۔۔
اور اسی ایک لائن نے میری زندگی بدلی۔۔۔ میں پتہ نہیں خوش تھا یا حیران لیکن بالکل خاموش بیٹھا تھا۔۔۔۔ الفاظ ہی نہیں مل رہے تھے مجھے کچھ بولنے کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔

Share on:

Leave a Comment